Description
City traffic police Lahore
اہلِ حدیث کانفرنس، بامقام گریٹر اقبال پارک
اہلِ حدیث کانفرنس کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے:
1۔ شیخوپورہ سے لاہور آنے والی ٹریفک:
- شیخوپورہ سے آنے والی ٹریفک عبدالمالک سے ال سعید چوک، سگیاں اور رنگ روڈ کا راستہ اختیار کرے گی۔
2۔ گجرات، گوجرانوالہ اور مریدکے سے آنے والی ٹریفک:
- مذکورہ علاقوں سے آنے والی ٹریفک کالا شاہ کاکو اور ایسٹرن رنگ روڈ کے ذریعے لاہور میں داخل ہوگی۔
3۔ لاہور سے شاہدرہ جانے والی ٹریفک:
- ضلع کچہری سے آؤٹ فال روڈ، سگیاں، سعید چوک اور بیگم کوٹ کے راستے شاہدرہ جا سکے گی۔
4۔ شاہدرہ سے بتی چوک کی جانب ٹریفک:
- شاہدرہ سے بتی چوک اور آزادی فلائی اوور عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔
5۔ متبادل راستے:
- ریلوے اسٹیشن سے سبزی منڈی تک چھوٹی ٹریفک شاہدرہ جا سکے گی۔
- لاری اڈہ سے آزادی فلائی اوور کی جانب ٹریفک بند رہے گی۔
شہری دورانِ سفر متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے تعاون کریں۔