Description
فرنیچر کی دوکان کے لیے ہیلپر اور لوڈر کی ضرورت ہے۔
بنیادی ذمہ داریوں میں دوکان کی صفائی، سیٹنگ، ورکشاپوں میں مٹیریل چھوڑ کے آنا، روٹی چائے لے کے آنا، فرنیچر ورکشاپ سے دوکان پر پہنچانا، گاڑیوں سے اتارنا اور چڑھانا شامل ہیں۔
ٹائم صبح 7:45 سے مغرب کی نماز کے بعد تک ہے، دو ٹائم چائے اور ایک ٹائم کھانا دوکان کی طرف سے ہے، بندہ ہری پور سے تعلق رکھتا ہو رہائش کا بندوبست نہیں ہے، محنتی اور ایماندار ہو اور بنیادی پیمانے وزن پیمائش اور حساب کتاب کی سمجھ رکھتا ہو، تجربہ کار افراد کو ترجیح دی جائے گی خصوصاً اوزار (ہتھوڑی پیچ کس ڈرل مشین )کی سمجھ رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔پہلا مہینہ ٹرائل ہو گا جس میں تنخواہ بنیادی ہو گی پھر صلاحیت اور محنت کے مطابق اضافہ ہوتا جائے گا۔