Description
ماہر کسٹم PHP/MySQL ڈویلپر درکار ہے (شیئرڈ ہوسٹنگ آپٹیمائزیشن)
مجھے ایک ایسے تجربہ کار ڈویلپر کی تلاش ہے جو کسٹم (Custom) کوڈنگ میں ماہر ہو اور شیئرڈ ہوسٹنگ پر ہائی-اسپیڈ ای-کامرس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سسٹم تیار کر سکے۔
تقاضے:
کسٹم ماڈیولر کوڈنگ: مجھے ایسا کوڈ چاہیے جو مکمل طور پر کسٹم اور ماڈیولر (Modular) ہو، تاکہ ویب سائٹ کا ہر فیچر الگ اور ہلکا رہے۔ کسی بھی قسم کے بھاری پلگ ان یا فریم ورک کی ضرورت نہیں ہے۔
پرفارمنس آپٹیمائزیشن: چونکہ سسٹم شیئرڈ ہوسٹنگ پر چلے گا، اس لیے کوڈ کی ایسی آپٹیمائزیشن (Database Indexing, Query Optimization) ضروری ہے کہ ہزاروں پروڈکٹس اور ڈیٹا کے باوجود سائٹ ہینگ نہ ہو اور انتہائی تیز چلے۔
سیکیورٹی اور ڈیٹا سٹرکچر: پروفیشنل نارملائزڈ ڈیٹا بیس اسٹرکچر، تاکہ ڈیٹا سیگریشن محفوظ رہے۔
ٹیسٹ ٹاسک:
شارٹ لسٹ ہونے والے ڈویلپرز کو ایک چھوٹا سا "ٹیسٹ ٹاسک" (لاگ ان، ڈیش بورڈ، اور ڈیٹا اینٹری سسٹم) کر کے دکھانا ہوگا، جس میں کسٹم کوڈ کی کلیننس اور ڈیٹا بیس ہینڈلنگ کی مہارت واضح ہو۔
شرائط:
پیمنٹ کام کے چھوٹے حصوں (Milestones) کے مکمل ہونے پر ریلیز کی جائے گی۔
میں صرف انہی ڈویلپرز کو ترجیح دوں گا جو کسٹم کوڈ لکھ سکتے ہیں، نہ کہ صرف ورڈپریس یا پلگ ان انسٹال کرنے والے۔
اگر آپ کو اپنے کوڈ کی صفائی اور سسٹم کی اسپیڈ پر بھروسہ ہے تو براہِ کرم اپنا کام کا نمونہ یا تجربہ ان باکس کریں۔