Description
السلام علیکم ہمیں راولپنڈی کا لوکل رہائشی بندہ چاہیے جو مارکیٹنگ کا کام کرتا ہو کسی اور کمپنی کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہو تو مسئلہ نہیں ہے ہمارا کام پاپڑ بنا کر پیک کرنے کا ہے ہمیں راولپنڈی کے کسی بھی علاقے سے بندہ چاہیے جو پاپڑ سیل کر سکے دکانداروں سے ارڈر لے اور مال پہنچائے پہلا مہینہ صرف اور صرف کمیشن بیس ہوگا اگر ارڈر اچھے لیے تو بیسک تنخواہ بھی سٹارٹ کر دیں گے کمیشن سسٹم بھی چلتا رہے گا
جتنا بھی کمیشن بنے گا ہر ہفتے کیش ملے گا
جن لوگوں کو اس کام کا تجربہ نہیں ان کو سمجھا دیں کہ ہم پاپڑ اور نمکو کے پیکٹ اپ کو دیں گے اپ نے دکانداروں کو جا کر دکھانے ہیں ان سے ارڈر لینا ہے اور ان کو مال دے دینا ہے
ہر پیکٹ کے ساتھ 20 روپے اپ کے ہوں گے ایک پیکٹ 200 روپے کا سیل ہوتا ہے 240 کا دکاندار اگے سیل کرتا ہے 200 روپے میں سے 20 روپے اپ کے ہوں گے 180 روپے ہمارے ہوں گے
ہمارے پاس دو سے تین قسم کے پاپڑ ہوتے ہیں نمکو بھی ہوتی ہے ٹوٹل ائٹم ہمارے چار بن جاتے ہیں عام چھوٹا دکاندار ہر چیز کم سے کم دو دو پیکٹ اترواتا ہے بڑا دکاندار اس سے زیادہ تو چار ائٹم کے اگر دو دو پیکٹ بھی اتروائی تو اٹھ سے 10 پیکٹ لازمی ہر دکان پر سیل ہو جاتے ہیں 10 پیکٹ سیل ہونے کا مطلب ہے 200 روپے اور اگر اپ ایک دن میں 20 دکانوں پہ مال دیں تو یہ 4 ہزار روپے ایک دن کے بن جاتے ہیں جس میں سے اپ کا 500 سے 600 روپیہ پیٹرول وغیرہ کا نکل کر بھی اپ کو تین ہزار سے 3500 روپیہ ایک دن کا بچ سکتا ہے
لیکن یاد رہے کہ روزانہ 20 دکانوں پہ مال دینا کوئی اسان کام نہیں ہے اس کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے
نئی دکان لگانا اصل مشکل کام ہے اس کے بعد تو رینڈم ارڈر اتے رہتے ہیں ہر دکان والا ایک ہفتے کے بعد لازمی مال منگواتا ہے
ایک بار پھر کلیئر کر دوں اس کام میں بیسک تنخواہ نہیں ہوتی صرف کمیشن کا کام ہوتا ہے جو ہر ہفتے ملتا ہے اور موٹر سائیکل اور پٹرول اپ کا اپنا ہوتا ہے