Description
ایک مجبور خاندان کے لیے مدد کی اپیل
میں اس وقت شدید مالی مشکلات سے گزر رہا ہوں۔ تین ماہ سے مکان کا کرایہ ادا نہیں کر سکا، بچے کی سکول فیس اور گھر کے کھانے کے اخراجات بھی پورے کرنا مشکل ہو گئے ہیں۔
ہم ایک چھوٹی سی فیملی ہیں: میاں، بیوی اور 13/14 سالہ بیٹا جو ساتویں جماعت میں پڑھتا ہے۔
میں بنیادی طور پر آزاد کشمیر سے ہوں اور روزگار کی تلاش میں راولپنڈی آیا تھا، لیکن اس وقت روزگار بالکل ختم ہو چکا ہے۔
مجھے ایسے ملازمت کے موقع کی ضرورت ہے جہاں رہائش بھی میسر ہو، مثلاً کسی گھر، پراپرٹی یا فارم ہاؤس کے لیے کیئر ٹیکر وغیرہ۔
ہم محنتی، شریف اور ایماندار لوگ ہیں۔ ان شاء اللہ جو بھائی ہمیں یہ موقع دے گا، اسے اپنی ایمانداری اور محنت سے کبھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔
اگر کوئی بھائی رہائش کے ساتھ کام دے سکتا ہے یا کسی روزگار کا بندوبست کر سکتا ہے تو براہِ کرم رابطہ کریں۔
WhatsApp: (View phone number)
اللہ تعالیٰ آپ کو اس مشکل وقت میں ہماری مدد کا ذریعہ بنائے۔ جزاک اللہ خیر۔