Description
ے
ہمیں ہوٹل/سروسڈ اپارٹمنٹس انڈسٹری کا تجربہ رکھنے والے ایک ذمہ دار، سمجھدار اور Active Manager کی ضرورت ہے، جو ہوٹل کے روزمرہ کے تمام معاملات کو مؤثر انداز میں سنبھال سکے۔
ذمہ داریاں:
* ہوٹل/رومز کی روزمرہ کی مکمل نگرانی اور مینجمنٹ
* کمروں کی صفائی، سیٹنگ اور پریزنٹیشن کو یقینی بنانا
* بیڈنگ، لینن اور واش رومز کی مناسب دیکھ بھال
* گیسٹ کا استقبال، ان سے مؤثر گفتگو اور بہترین Guest Experience فراہم کرنا
* گیسٹ کی شکایات اور مسائل کو فوری اور خوش اخلاقی سے حل کرنا
* گیسٹ کا سامان ضرورت کے مطابق کمرے تک پہنچوانا
* چیک اِن اور چیک آؤٹ کے معاملات کو مانیٹر کرنا
* ہاؤس کیپنگ اور دوسرے اسٹاف کی نگرانی
* کمروں میں کسی بھی خرابی یا مسئلے کو فوری طور پر حل کروانا
* اسٹاک، صفائی ستھرائی اور ضروری سامان کی نگرانی
* گیسٹس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا اور انہیں Satisfied رکھنا
* اچانک پیدا ہونے والی صورتحال اور دباؤ کو تحمل اور سمجھداری سے Handle کرنا
* چھوٹے موٹے کاموں کے لیے ہر بار دوسروں پر انحصار نہ کرنا بلکہ Hands-on انداز میں کام کرنا
* ضرورت پڑنے پر غیر معمولی اوقات میں بھی دستیاب رہنا — کیونکہ ہوٹل بزنس میں گیسٹ کی کال رات 3 بجے بھی آ سکتی ہے۔
ہمیں کس شخص کی ضرورت ہے؟
ہمیں صرف نام کا Manager نہیں بلکہ “All-in-One Hotel Manager” چاہیے جو:
Responsible • Active • Smart • Well-Mannered • Problem Solver • Guest Friendly • Pressure Handler • Hands-on