Description
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے یہ کتاب مختلف انعامی سکیموں میں کامیابی کے حصول کے لیے راہنمائی دینے کا باعث ہے اور تیسرے ایڈیشن کا شائع ہونا اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس کتاب میں بالکل آسان طریقے سے اعداد‘ نجوم‘ ساعات‘ جفر‘ استخارے‘ رمل اور فالنامے وغیرہ کے ذریعے انعام حاصل کرنے کے مختلف قواعد کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ ایک آسان فہم کتاب ہے۔ عام قاری بھی اس کے قواعد کو باآسانی سمجھ سکتا ہے۔
قمری منازل اور بروج کے حساب سے جاری سال کے متوقع صفحہ اوراکڑا نمبر حل کر کے دے دئیے گئے ہیں۔ ساتھ ساتھ اس کتاب میں نجوم‘ اعداد‘ساعات‘ رمل‘ استخارہ وغیرہ کے حساب سے بانڈ نمبر اور میچ نکالنے کے کئی ایک مجرب طریقے بیان کیے گئے ہیں۔